ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مدھیہ پردیش میں 74.61 فیصدووٹنگ ریکارڈ کی گئی، میزورم میں 75 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش میں 74.61 فیصدووٹنگ ریکارڈ کی گئی، میزورم میں 75 فیصد ووٹنگ

Thu, 29 Nov 2018 00:42:53    S.O. News Service

بھوپال :28/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں شام 6 بجے تک 74.61 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت تمام لیڈروں کی قسمت ای وی ایم میں بندہو چکی ہے۔ 11 دسمبر کو آنے والے نتائج کے بعد پتہ چلے گا کہ بی جے پی کی شیوراج حکومت کو عوام نے چوتھی باربھی یا پھر کانگریس کو ریاست کے عوام نے موقع دیا ہے ۔ میزورم اسمبلی انتخابات ختم ہو گئے ہیں ۔ ریاستی الیکشن افسر لکشمی کندرا نے بتایا کہ یہاں شام 5 بجے تک 71 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ پولنگ کے لئے لوگوں میں جوش و خروض دیکھا گیا اور صبح سے ہی لوگ لائن میں لگ کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ میزورم اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح دیکھا جائے تو آج دوپہر 3 بجے تک 58 فیصد ووٹر اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈال چکے تھے۔ 


Share: